اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کو برطرف کر کے اپنے بیٹے محمد بن سلمان السعود کو نیا ولی عہد مقرر کر دیا ۔ ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔
جانشینی کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان نے محمد بن سلمان السعود کو ولی عہد مقرر کرنے کی سفارش کی ۔ محمد بن سلمان وزیر دفاع کے فرائض بھی بدستورانجام دیں گے۔
سعودی شاہ سلمان نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے اب تک تمام اہم عہدے اپنے بیٹوں اور قریبی رشتہ داروں کو دی ہے جس کے بعد سے آل سعود میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲